بنگلورو، 15 مئی 2020 (فکروخبر/آئی این ایس) کرناٹک میں آج کوویڈ 19 کے 45نئے معاملات کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد نے ایک ہزار کا عدد پارکرلیا ہے ۔ افسران کے مطابق جمعہ کو ریاست میں اس کی تعداد 1032 ہے۔
محکمۂ صحت کے افسر نے بتایا، "جمعرات کی شام 5 بجے سے جمعہ کی دوپہر کے وقت تک، نئے معاملات 45 ہیں۔ 1،032 معاملات میں سے 520 زیر علاج ہیں، 476 کو اسپتال سے چھٹی مل چکی ہے اور جملہ 35 اموات ہوچکی ہیں۔
پچھلے 19 گھنٹوں کے دوران جنوبی کنیرا بنگلورو اربن اور اڈپی میں بھی معاملات سامنے آئے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق نئے کیسوں میں جنوبی کنیرا میں 15 کیس رپورٹ ہوئے، اس کے بعد بنگلورو اربن 13، اڈپی پانچ، بیدر اورہاسن میں تین، چتردرگا دو اور کولار، باگل کوٹ اور شیواموگا ایک ایک کیس سامنے آیا ہے ۔
نئے معاملات میں 32 مرد اور 13 خواتین تھیں، جن میں سات مریض 50 سال سے اوپر کے ہیں جبکہ 36 نئے معاملات کی عمر 40 سال سے کم بتائی جارہی ہے۔
دریں اثنا، گذشتہ 19 گھنٹوں کے دوران کرناٹک میں 'گرین زون' ایک سے کم ہوکر سات ہو گیا۔
کوڈاگو، بنگلورو رورل، رائچور، کوپل، چکمنگلورو، راماناگرا اور چامراج نگر صفر فعال کیسوں والے گرین زون ہیں۔
1032 واقعات میں سے 12 فیصد مریض سینئر شہری، 65 فیصد مرد اور 35 فیصد خواتین ہیں ۔ اسپتال سے ڈسچارج ہونے والی والوں کی شرح 46 فیصد ہے۔
Share this post
