کرناٹک : کانگریس حکومت کی دو گیارنٹیاں آج سے ہوئیں شروع ، جانیے تفصیلات

بنگلورو: یکم جولائی 2023 (فکروخبرنیوز) کرناٹک کی کانگریس حکومت کی مزید دو ”گیارنٹی“ اسکیمیں آج سے نافذ العمل ہوگئیں جن میں انا بھاگیہ اسکیم کے تحت اضافی5کلوچاول کی جگہ استفادہ کنندگان کو نقد رقم کی منتقلی اور ”گرہا جیوتی اسکیم“ کے تحت ہر گھر کو ماہانہ 200یونٹ مفت بجلی شامل ہے۔

حکومت اپنی پانچ انتخابی گیارنٹیوں میں سے ایک ”شکتی“ پہلے ہی نافذ کرچکی ہے جس کے تحت سرکاری بسوں میں خواتین کو مفت بس سفر کی سہولت ہے۔

کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا نے کہا کہ انا بھاگیہ اسکیم کے تحت اس ماہ استفادہ کنندگان کو رقم کی ادائیگی کا 10 جولائی کے بعد آغاز متوقع ہے جبکہ گرہا جیوتی اسکیم آج سے نافذ ہوگی اور اس ماہ کا برقی بل اگست کے اوائل میں آئے گا۔ سدارامیا نے کہا کہ ہم نے کہا کہ ماہ جولائی کی رقم (انا بھاگیہ اسکیم) کے تحت جولائی میں ہی ادا کی جائے گی۔

Share this post

Loading...