04؍جون 2024 (فکروخبرنیوز) لوک سبھا انتخابات کے نتائج کی گنتی ابھی تک جاری ہے۔ کرناٹک کی کل 28 سیٹوں میں سے اب تک کے نتائج کے مطابق بی جے پی 16 اور کانگریس دس سینٹوں پر لیڈ کررہی ہے جبکہ جے ڈی ایس دو سیٹوں پر آگے ہے۔
سال 2019 کے عام انتخابات میں کانگریس کو کرناٹک میں صرف ایک سیٹ ملی تھی۔ 2023 میں اسمبلی انتخابات میں جیت کے بعد انہوں نے بغیر کسی پارٹی سے ہاتھ ملائے بغیر حکومت بنائی جس کے بعد پارٹی کے کئی لیڈران نے دعویٰ کیا تھا کہ کانگریس کو بیس سیٹیں ملنے والی ہیں۔ وہیں بی جے پی لیڈران نے بھی کرناٹک میں بیس سے زائد سیٹیں حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن دونوں پارٹیوں کا دعویٰ صحیح ثابت نہیں ہوا۔
Share this post
