بیرونِ ممالک سے کرناٹکا لوٹنے والوں کے لیے ہوم کورنٹائن ہوگا لازمی ، مسافروں کے لیے نئے شرائط لاگو

بنگلورو 23 فروری 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) بیرونی ممالک میں COVID-19 کے بڑھتے معاملات کے تناظر میں کرناٹک حکومت نے اپنی ابتدائی پابندیوں کو مزید تیز کردیا ہے اور وہاں سے ملک لوٹنے والوں کے لئے 14 دن کا ہوم کورنٹائن لازمی قرار دیا ہے۔ 
مسافروں کو سفر سے پہلے منفی آر ٹی۔ پی سی آر سرٹیفکیٹ بھی لازمی ہوگی لیکن اس کے باوجود ہوائی اڈے پر دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ 
برطانیہ، برازیل اور جنوبی افریقہ سے واپس آنے والے افراد کے لییاس کے ساتھ ساتھ مزید کچھ پابندی لگائی گئیں ہیں۔ دی ہندو میں نشر رپورٹ کے مطابق بنگلورو سے دوسری جگہ سفر کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ جب تک ان کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ منفی نہیں آتا ہے تب تک وہ  ہوائی اڈے سے باہر نہیں جاسکتے ہیں، دوسرے تمام ممالک کے مسافر آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے لئے اپنے نمونے دے سکتے ہیں اور ہوائی اڈے سے باہر نکل سکتے ہیں۔ ہفتے کے روز محکمہ صحت نے اس سلسلے میں دو الگ الگ سرکلر جاری کیے۔
جملہ مسافروں کو لازمی طور پر اپنا صحیح رہائشی ایڈریس دینا ہوگا اور ٹیسٹ کے نتائج ان تک پہنچائے جائیں گے۔ RT-PCR کے علاوہ  بنگلورو ایئرپورٹ پر ایکسپریس RT-PCR ٹیسٹ (ایبٹ) کا آپشن بھی دستیاب ہے۔ جس کی قیمت مسافروں کو ادا کرنی ہوگی اور مثبت رپورٹ آنے والوں کو ریاستی حکومت کے پروٹوکول کی تعمیل کرنی ہوگی۔
مختصر قیام کے قواعد
مسافروں اور ایئر لائن کے عملے سمیت  مختصر قیام پر (14 دن سے بھی کم) اور جن کی رپورٹ    منفی آئی ہے اور ان میں کوویڈ کی علامتیں بھی نہ ہوں تو انہیں مذکورہ بالا تمام طریقہ کار سے گذرنا ہوگا اور انہیں اپنے ضلع / ریاستی صحت کے حکام کو مناسب معلومات کے تحت کرناٹک چھوڑنے کی اجازت ہوگی۔ 
یہ ثابت کرنے کے لئے کہ ایک مختصر قیام پر ہے، قلیل مدتی دورے پر ہے یا کاروباری سفر پر ہے ایسے افراد کے لیے  واپسی کی تصدیق شدہ جہاز کا ٹکٹ دکھانا ہوگا، جو آمد کی تاریخ سے 14 دن سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔ اس شخص کو دستاویزات، سفر کے مقصد، قیام کی جگہ، واپسی کے ٹکٹ، ویزا بھی دکھانی ہوگی۔  انہیں کرناٹک میں اس فرد کا ایڈریس پروف فراہم کرنا ہوگا جس سے وہ ملنا چاہتا ہے۔
 ان مسافروں کو برطانیہ، برازیل اور جنوبی افریقہ سے روانگی سے 72 گھنٹوں کے اندر اندر ہونے والے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ بھی فراہم کرنی ہوگی۔ انہیں لازمی طور پر بنگلور ایئرپورٹ پر آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا اور اگر یہ رپورٹ منفی ہے تو انہیں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔ اگر وہ سات دن سے زیادہ قیام کر رہے ہیں تو انہیں ساتویں دن پہنچنے پر دوبارہ لازمی طور پر آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ 

اگراس کی رپورٹ مثبت آجائے تو باقاعدگی سے COVID-19 احتیاطی تدابیر کے  ساتھ ساتھ کورنٹائن اور علاج کے لئے تمام رہنما خطوط پر عمل کرنا ہوگا۔ اگر قلیل قیام کے مسافر میں اپنے دورے کے دوران کوئی COVID-19 جیسی علامات پائی جاتی ہوں تو انہیں لازمی طور پر ڈاکٹروں سے علاج کرنا ہوگا ۔ان مسافروں کو ڈیویلپمنٹ سرویلنس یونٹوں کے ذریعہ کوویڈ 19 علامات کی نگرانی کی جائے گی۔

بشکریہ: دی ہندو

Share this post

Loading...