ہبلی15؍دسمبر 2022(فکروخبرنیوز) کرناٹک ۔ مہاراشٹر سرحدی معاملہ اب سپریم کورٹ پہنچ چکا ہے جس کے پیشِ نظر دونوں ریاستوں کو اس فیصلہ کا شدت کے ساتھ انتظار ہے۔ کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے کہا ہے کہ سرحدی مسئلہ پر مہاراشٹر کا دعوی سپریم کورٹ میں قابل قبول نہیں ہے۔ ہبلی ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بومئی نے کہا کہ ریاستی تنظیم نو کے قانون سے پہلے بہت سی رپورٹوں پر غور کیا گیا تھا۔ معاملہ سپریم کورٹ میں ہونے کی وجہ سے اس معاملہ پر کسی بھی تبصرہ کرنے سے انہوں نے انکار کیا۔ اگر میں تبصرہ کروں تو اس سے کیس متاثر ہو سکتا ہے۔ ہمارا جو بھی موقف ہے، ہمارے وکیل سپریم کورٹ میں اس کی نمائندگی کریں گے۔مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ بدھ کی شام کی ملاقات کے بارے میں پوچھے جانے پر بومئی نے کہا کہ شاہ نے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے دونوں ریاستوں - کرناٹک اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کو بلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وہاں اپنا قانونی، انتظامی اور سیاسی موقف پیش کریں گے۔ ہم اپنے موقف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور ہم شاہ کو بھی اس پر قائل کریں گے۔
ذرائع : ٹائمس آف انڈیا
Share this post
