کرناٹک میں 10 مئی سے 24 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن

بنگلورو07;مئی 2021(فکرو خبر نیوز/ذرائع)  کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ ریاست میں 10 مئی سے 24 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ جمعہ کی شام صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومت کوویڈ 19 پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات کرنے پر مجبور ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ دودھ ، دوائیں اور دیگر ضروری اشیاء فروخت کرنے والی دکانوں کو صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔ سخت لاک ڈاؤن کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ صبح 10:00 بجے کے بعد کسی کو سڑکوں پر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی  کہا کہ جن لوگوں کے ٹرین / فلائٹ کی ٹکٹیں بک ہیں ، انہیں سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ میٹرو خدمات حاصل نہیں رہیں گی، ٹیکسیاں اور آٹو رکشہ کو صرف ہنگامی صورت حال میں چلانے کی اجازت ہوگی۔

Share this post

Loading...