بنگلورو 27جون 2020(فکر وخبر نیوز) ریاست میں اب ہر اتوار کو لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریاست میں بڑھتے کورونا کے معاملات کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ۔
یہ لاک ڈاؤن 5 جولائی سے ہر اتوار کو لاگو ہوگا۔ اس کے ساتھ 29 جون سے رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
وزیر اعلیٰ کی ریاستی وزیر داخلہ اور دیگر کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ریاست میں ایس ایس ایل سی امتحان کے چلتے 5 جولائی کی تاریخ متعین کی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ سرکاری دفاتر میں ہفتہ میں پانچ روز کام کا اعلان کیا گیا ہے۔ 5 جولائی سے ہر اتوار کو نافذ لاک ڈاؤن میں ضروری اشیاء کی فراہمی کے علاوہ دیگر سرویس بند رہے گی۔
Share this post
