کرناٹک : لاک ڈاؤن کی توسیع پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا : وزیر اعلیٰ

بنگلورو30مئی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)  کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ COVID-19 سے متعلق تکنیکی مشورتی کمیٹی (ٹی اے سی) نے ابھی تک ریاست بھر میں لاک ڈاؤن کو 7 جون سے آگے بڑھانے کی سفارش نہیں کی ہے، حالانکہ اس پر بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے یہاں صفائی ستھرائی سے متعلق اپنی خدمات انجام دینے والے کارکنان کو راشن کٹ تقسیم کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس حوالے سے فیصلہ 6 جون کو موجودہ صورتحال کی بنیاد پر لیا جائے گا۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ٹی اے سی نے لاک ڈاؤن میں توسیع کی سفارش کی ہے، یدیورپا نے کہا یہ ایسی بات نہیں ہے۔ تبادلہ خیال جاری ہے۔ 5 اور 6 جون کے بعد، ہمیں انتظار کرنا ہوگا اور دیکھیں کہ معاملات کیسے سامنے آتے ہیں۔"

یدیورپا نے کہا کہ یہ معاملات ابھی بھی ہماری توقعات سے زیادہ ہیں۔ ہم 5 یا 6 جون کو وزراء اور ماہرین سے ملاقات کریں گے تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا پتہ لگایا جاسکے۔ تاہم ابھی ہم نے کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔"

یاد رہے کہ کرناٹک میں 27 اپریل کے بعد سے پابندیاں عائد ہیں، جس کو 10 مئی سے مزید ایک ماہ کے لئے 7 جون تک سخت کردیا گیا تھا تاکہ COVID-19 کے تیزی سے پھیلاؤ پر قابو پایا جاسکے۔

ریاست، جو 21 مئی سے ایک ہی دن کو چھوڑ کر 21 مئی سے تازہ معاملات میں کمی واقع ہورہی ہے۔

Share this post

Loading...