اتوار کے روز کرناٹک میں نہیں رہے گا لاک ڈاؤن، معمول کی سرگرمیوں کی رہے گی اجازت، وزیر اعلیٰ نے کیا اعلان

بنگلورو 30/ مئی 2020(فکروخبر نیوز/ذرائع)  کرناٹک حکومت نے اتوار کے روز مکمل طور پر لاک ڈاؤن کے اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرتے ہوئے کل چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یوروپا کے اعلان کے مطابق کل 31مئی بروز اتوار روزانہ کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ 
حکومت کی جانب سے 18سے 31مئی تک کے لاک ڈاؤن کے لئے جاری ہدایات کے مطابق ہفتہ کے چھ روز صبح سات بجے سے شام سات بجے تک روزانہ کی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی تھی لیکن اتوار کو اس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا۔ حکومت نے اپنے اعلان میں وضاحت کی تھی کہ اتوار کے روزمکمل لاک ڈاؤن رہے گا جس پر ایک ہفتہ عمل درآمد بھی کیا گیا لیکن وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ کل کے اتوار کو معمول کے مطابق سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ 
خبروں کے مطابق عوامی مطالبہ کے بعد حکومت نے اس پر غوروخوض کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔ ڈیساسٹر منیجمنٹ اتھاریٹی کے چیرمین اور ریاستی چیف سکریٹری ٹی ایم وجئی بھاسکر کے مطابق اتوار کے روز شام 7سے صبح 7تک کرفیو نافذ رہے گا۔ 

Share this post

Loading...