بنگلور 21 اپریل 2022 (فکرو خبر/ذرائع) کرناٹک کے وزیر داخلہ اراگا جنیندرا نے اشارہ دیا کہ ریاستی حکومت فسادات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی پر غور کر رہی ہے جیسا کہ دہلی کی صورتحال جہاں مبینہ غیر قانونی ڈھانچوں کو گرانے کے لیے بلڈوزر کا استعمال کیا گیا تھا۔ دہلی میں بلڈوزر کو تشدد سے متاثرہ علاقوں میں تعمیرات کو ہٹانے کے لیے استعمال کیا گیا -
وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں چیف منسٹر بسواراج بومئی سے بات کریں گے۔
یاد رہے کہ دہلی کی جہانگیر پورہ میں فسادات میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کرکے ایک مخصوص افراد کے گھروں پر بلڈوزر چڑھایا گیا جس پر اب سپریم کورٹ نے بھی روک لگادی ہے۔ اس کے باوجود کرناٹک ے وزیر داخلہ کا اسی طرح کی کارروائی کا انتباہ دینا کس حد تک صحیح ہے؟؟
Share this post
