کیا کرناٹک کے کالجوں میں موبائل فون پرعائد ہوگی پابندی؟

karnataka collage, ashwath narayan,

بنگلورو12؍ فروری 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم سی این اشوتھ نارائن نے جمعہ کو کہا کہ کالجوں میں فون کے استعمال پر پابندی لگانا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ ڈیجیٹل لرننگ تعلییم کا حصہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل جدید آلات جیسے کہ موبائل، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، ٹیب وغیرہ ایک لازمی حصہ بن چکے ہیں۔

 طلباء اور والدین کو ایسی افواہوں پر یقین ن نہیں کرنا چاہیے۔ حکومت کا مقصد طلباء کو جدید آلات کا استعمال کرتے ہوئے ہر سطح پر معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔ اسی مناسبت سے اداروں میں موبائل کا استعمال جاری رکھا جائے گا۔

Share this post

Loading...