بنگلورو 24 جون 2023(فکروخبرنیوز) کرناٹک میں بی جے پی کی شکست کے بعد سوالات میں گھرے نلن کمار نے کرناٹک بی جے پی چیف کے عہدے سے استعفیٰ کی خبروں کی تردید کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے ریاستی بی جے پی صدر کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ریاستی بی جے پی کے صدر کے عہدے کے لیے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔ میڈیا پر جو کچھ دکھایا جارہا ہے اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔
وی سومنا کے کرناٹک بی جے پی کے نئے صدر کی قطار میں شامل ہونے پر نلن نے کہا کہ میں نے ریاستی اسمبلی انتخابات میں ہار کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور پارٹی کے سینئر لیڈروں کو شکست کی وجوہات کی تفصیلات دی ہیں۔ نلن کمار نے کہا کہ بی جے پی کے اگلے ریاستی صدر کی تقرری کے بارے میں ہائی کمان صحیح وقت پر فیصلہ کرے گی۔ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میں صدر کے عہدے سے استعفیٰ دوں گا۔ میرے بیان کو غلط سمجھا گیا اور اسی لیے میرے استعفیٰ کی خبر میڈیا نے چلائی۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ بی جے پی ہائی کمان کرناٹک میں شکست کے بعد پارٹی کے ریاستی ڈھانچے میں کب اور کیسی تبدیلی کرے گی۔
Share this post
