بیلگاوی20؍دسمبر2023 : چھترپتی شیواجی کے مجسمے کے قریب کنڑجھنڈا لگانے پر دو گروہوں کے تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کے سلسلے میں پانچ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور ایک کو حراست میں لے لیا ہے۔
خبروں کے مطابق یہ واقعہ بیلگاوی ضلع کا سنکیشورا قصبہ میں پیش آیا ہے جہاں شیواجی مجسمہ کے قریب کنڑ پرچم لگانے پر اعتراض کرنے والے ایک گروپ نے اسے فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
جب مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا گیا تو اس گروپ نے کنڑ پرچم لگانے کی حمایت کرنے والے نوجوانوں پر حملہ کر دیا۔ واقعے کی ایک ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کنڑ تنظیموں نے احتجاج کیا اور اس سلسلے میں پولیس کی بے عملی کی مذمت کی۔ بعد ازاں پولیس نے بالآخر مقدمہ درج کرلیا۔
آزادی پسند سنگولی رائینا اور شیواجی کے مجسمے ایک ساتھ نصب کرنے کی تجویز تھی۔ تاہم اس تجویز کی مخالفت کی گئی اور مجسموں کو الگ الگ مقامات پر نصب کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ان پیش رفتوں کے درمیان شیواجی مجسمہ کے قریب کنڑ جھنڈا نصب کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں جھگڑا ہوا۔ علاقے میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
Share this post
