کرناٹک کا پہلا تیرتا پل افتتاح کے 3 دن بعد ٹوٹ گیا؟ کیا ہے اس کی حقیقت؟؟

karnataka, udupi, floating bridge

بنگلورو 09 مئی 2022 (فکروخبرنیوز) اڈپی کے ساحل پر کرناٹک کے پہلے تیرتے پل کا افتتاح تین قبل جمعہ 6 مئی کو ہوا تھا۔ آج اسی پل کی ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں اس پل کے بلاکس کو الگ الگ ہوکر پانی پر تیرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کئی نیوز پورٹل میں یہ خبر شائع کی گئی کہ افتتاح کے تین دن بعد ہی یہ پل بہہ گیا ہے۔

80 لاکھ کی لاگت سے تعمیر اس پل کے بہے جانے کی خبرنے عوام کو چونکا دیا اور اس پر سوال کھڑے کیے جانے لگے مگر کچھ ہی گھنٹوں کے بعد لیز ہولڈر سدیش شیٹی نے اخباری بیان جاری کر اس بات کی وضاحت کی ہے کہ سمندری طوفان کے پیشِ نظر پل کو الگ الگ کیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...