کرناٹکا انٹر کالج سطح کے فٹ بال مقابلوں کا اختتام

انہوں نے اس موقع پر ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو مبارکبادی دی ۔انجمن کے جنرل سکریٹری جناب عبدالرحیم جوکاکو نے پہلا اور دوسرا مقام حاصل کرنے والی ٹیموں کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں بھٹکل کے نام کو لے کر غلط تأثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ میں مہمان ٹیموں سے گذارش کروں گا کہ انہوں نے جو کچھ یہاں دیکھا اور جو شہر کے تعلق سے نیک گمان ہے اس کو اپنے یہاں جاکر بیان کرے ۔ واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج دوپہر ساڑھے تین بجے انجمن اور آکسفورڈ کالج ہبلی کے درمیان کھیلا گیا جس میں آکسفورڈ کالج ہبلی نے انجمن کو 4-2صفر سے مات دیدی ۔ میچ آخر تک برابری پر چلتا رہا اور پینالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعہ فائنل کا فیصلہ کیا گیاجس میں آکسفورڈ نے انجمن کو مات دیتے ہوئے ٹرافی پر قبضہ کرلیا ۔ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی انجمن کے محمد شعور رکن الدین قرار دےئے گئے اور بہترین گول کیپر ایس ایم سلیمان کو قرار دیا گیا ۔ فائنل مقابلہ میں اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کرنے پر آکسفورڈ ہبلی کے کیون کو مین آف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا ۔ اس موقعہ پر اسٹیج پر انجمن کے ناب صدر جناب قاسمجی محمد انصار صاحب، کالج بورڈ سکریٹری جناب جاوید حسیین آرمار اور فواز سکری ودیگر احباب موجود تھے ۔

Share this post

Loading...