کرناٹک حکومت پرائمری اسکولوں میں آر ایس ایس سے وابستہ راشٹروتھنا کتابچے کرے گی تقسیم

karnataka, rss, primari schools

بنگلورو11؍ اپریل2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک میں بھگوا کرن کی تیاریاں زوروں پر چل رہی ہیں۔ ایک کے بعد ایک پیش آرہے واقعات باعثِ تشویش بھی ہیں اور ملک وبیرون میں کرناٹک کی شبیہہ بھی خراب ہورہی ہے۔

اس خبر کو پڑھ کر آپ ضرور چونک جائیں گے ۔ اس میں دی گئی معلومات کے مطابق اب کسی مخصوص طبقہ کو پریشان نہیں کیا جارہا ہے بلکہ پورے سسٹم کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور آئندہ آنے والی نسلوں کے ذہنوں پر اثرانداز ہونے کی سازش ہے۔

کرناٹک حکومت تمام سرکاری پرائمری اسکولوں میں آر ایس ایس سے وابستہ راشٹروتھنا کتابچے تقسیم کرنے کے لیے تیار ہے۔

پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سرکاری پرائمری اسکولوں کی لائبریریوں میں آر ایس ایس کی راشٹروتھنا پریشت کے ذریعہ شائع کردہ بھارت-بھارتی کتابچے تقسیم کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کتابچے تاریخی اور افسانوی شخصیات کی سوانح عمری ہیں۔ تاہم اپوزیشن نے ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اس پر تعلیم کو زعفرانی رنگ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

Share this post

Loading...