کرناٹک میں اومیکرون کے بڑھتے معاملات پر تشویش ، آنے والے دنوں میں حکومت لے گی کچھ اہم فیصلے

omicron, omicron in karnataka

بنگلورو: یکم جنوری 2022(فکروخبرنیوز) اومیکرون کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومائی نے کہا کہ حکومت آنے والے دنوں میں پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کچھ "اہم فیصلے" کرے گی اور ضروری اقدامات بھی کیے جائیں گے۔  

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ پورے ملک میں بڑھ رہا ہے، مرکزی حکومت نے کرناٹک کو بھی آٹھ ریاستوں میں سے ایک کے طور پر شناخت کیا ہے۔ ہم نے پہلے ہی کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں۔

بنگلورو میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں معاملات کو دیکھتے ہوئے صحت کے بنیادی ڈھانچے جیسے بستر، آکسیجن، ادویات، آئی سی یو کو تیار رکھنا ہوگا۔

مرکزی حکومت نے جمعرات 30 دسمبر کو کہا تھا کہ مہاراشٹرا، مغربی بنگال، تمل ناڈو، دہلی، کرناٹک اور گجرات میں کورونا کے معاملات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور بڑھتے معاملات پر مرکزی حکومت نے تشویش کا ا ظہار کیا تھا۔

Share this post

Loading...