کورونا وائرس : ریاستی حکومت نے مزکز سے 1500 میٹرک ٹن آکسیجن کا کیا مطالبہ

بنگلورو22؍اپریل 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) ریاست میں بڑھتے ہوئے COVID کیسوں کے پیش نظر ریاستی حکومت نے مرکز سے 1500 میٹرک ٹن آکسیجن اور ریمڈیسیویر کے ایک لاکھ شیشی فراہم کرنے  کا مطالبہ کیا ہے۔ 
ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر نے بتایا جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم نے اندازہ لگایا ہے کہ اگلے ایک ماہ میں، ہمیں 1500 میٹرک ٹن آکسیجن کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے مرکزی وزیر ریلوے، تجارت اور صنعت پیوش گوئل کو خط لکھا ہے،" 
انہوں نے کہا کہ انہوں نے بھی آکسیجن کی فراہمی کے لئے مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن کو خط لکھا ہے۔
سدھاکر نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ریاست کے بڑے آکسیجن جنریٹرز سے ایک میٹنگ کی ہے۔ ان میں جے ایس ڈبلیو اسٹیل سب سے بڑا ہے۔ ہم نے سجن جندال سے ملاقات کی ہے اور انہوں نے ہمیں ریاست میں زیادہ سے زیادہ آکسیجن کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ اجلاس کے بعد جے ایس ڈبلیو اسٹیل نے بنگلورو کے لئے درکار آخری دو دنوں میں 40 میٹرک ٹن کی فراہمی کی۔ اس کے علاوہ ریاست نے ریمیڈیشویر انجیکشن کی اضافی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے جو COVID علاج کے لیے بہت ضروری ہے۔
ان کے بقول ریاست نے ریمڈیسویر انجیکشن کے 70000شیشیوں کا آرڈر دیا ہے، جن میں سے 20000 پہنچ چکے ہیں جبکہ باقی آئندہ دنوں میں فراہم کردیئے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ہم نے ایک لاکھ ریمڈی شیور شیشیوں کا مطالبہ بھی پیش کیا ہے جس کے لئے ہم نے مرکز کو خط لکھ دیا ہے۔
اس سوال کے جواب میں کہ ریاست نے پہلے ہی کیوں آکسیجن کا ذخیرہ نہیں کیا، وزیر نے کہا کہ جب معاملات کم ہوگئے تھے تو اس طرح کا مطالبہ نہیں ہوا تھا لہذا اس کو ذخیرہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
اب جب یہ معاملات آگے بڑھ چکے ہیں تو ضروریات کو پورا کرنے کے لئے میٹنگیں ہوئیں۔
وزیر کا یہ بیان COVID کیسوں میں خطرناک اضافے کے پیش نظر آکسیجن اور ریمڈیسویر انجیکشن کی مانگ میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے ان کی بلیک مارکیٹنگ بھی شروع ہوگئی ہے۔ حکومت نے وہپ کو کچھ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

 

Share this post

Loading...