بنگلورو 05؍ ستمبر 2023 (فکروخبرنیوز) یومِ اساتذہ پر محکمہ تعلیم نے بڑا اعلان کرتے ہوئے ایک اہم پیش رفت کی ہے۔ جس سے وہ طلبہ جو امتحانات میں کم نمبر لینے سے مایوسی کا شکار ہوتے تھے انہیں آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے، اتنا ہی نہیں بلکہ کم نمبرات حاصل کرنے یا مضمون میں ناکام ہونے کے باوجود اگلے درجات میں تعلیم جاری رکھنے کا موقع ملے گا۔
ریاستی وزیر تعلیم مدھو بنگارپا نے ایس ایس ایل سی اور پی یو سی سال اول اور دوم کے طلباہ کے سلسلہ میں اعلان کیا ہے کہ تعلیمی سال 24-2023 میں سال میں تین بورڈ امتحانات ہوں گے اور ان میں کانام طلبہ کو بھی اگلے درجہ میں تعلم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
Share this post
