کرناٹک حجاب تنازعہ : طالبہ پر حملے کے دوران بی جے پی ایم ایل اے خاموش تماشائی ، عوام کا شدید رد عمل

karnataka hijab row, karanataka, bagalkot, hijab row in udupi and kundapura

شیموگہ08؍ فروری 2022(فکروخبرنیوز) حجاب معاملہ پر بڑھتے تنازع کے درمیان کئی ایسی تصاویر سامنے آرہی ہیں جس کو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ بھیڑ کو بے قابو کرنے میں کسی نہ کسی کا ہاتھ ضروری ہے۔ جب عوامی نمائندے ہی عوامی تشدد میں خاموش تماشائی بنے رہے تو عوام کیا کرے گی یہ بتانے کی ضرورت ہے۔

ضلع میں پیش آئے ایک واقعہ میں پر تشدد ہجوم نے ایک طالب علم پر حملہ کیا اور اس وقت  بی جے پی ایم ایل اے ہرتالو ہالپا خاموش تماشائی بنے رہے ۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہلپا نے پتھراؤ اور لاٹھی چارج کے واقعہ میں زخمی طلباء کی عیادت کے لیے ساگر ضلع اسپتال کا دورہ کیا۔

طلباء کی بڑی تعداد ہسپتال کے داخلی دروازے پر تعینات تھی ۔ طالب علموں کے گروپوں نے ہالپا سے شکایات دینے کی کوشش کی۔ ہندوؤں کے ساتھ ساتھ مسلم طلباء نے بھی نعرے لگائے اور ایک دوسرے کی مذمت کی۔ دریں اثنا، واقعہ نے اس وقت پرتشدد رخ اختیار کر لیا جب زعفرانی شال اوڑھے طلباء نے حجاب کی حمایت میں نعرے لگانے والی طالبہ پر اچانک حملہ کر دیا۔

یہاں تک کہ جب ان کے سامنے تشدد ہو رہا تھا، ایم ایل اے ہلپا نے تشدد میں ملوث بھیڑ کو روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔ یہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے اور عوام کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

Share this post

Loading...