منگلورو 16 فروری 2022 (فکروخبرنیوز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے الزام لگایا ہے کہ حجاب کے تنازع کے پیچھے بی جے پی اور سنگھ پریوار کا ہاتھ ہے جس نے ریاست بھر میں ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔
ایس ڈی پی آئی کے ریاستی جنرل سکریٹری بی آر بھاسکر پرساد نے دعویٰ کیا کہ آئین کے ذریعہ حجاب پر کبھی پابندی نہیں لگائی گئی ہے اور یہ کہ جو مسئلہ ایک کالج میں کھڑا ہوا اس نے سنگھ پریوار کی وجہ سے ایک تنازعہ کھڑا کردیا۔ انہوں نے اس تنازعہ کو بھی بی جے پی کی سرپرستی میں مجرمانہ کارروائی قرار دیا۔
انہوں نے کانگریس پارٹی پر بھی تنقید کی اور اس پر اس معاملے پر دوہرا رویہ اپنانے کا الزام لگایا۔
ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر عبدالمجید نے کانگریس پر زور دیا کہ وہ اس مسئلہ پر اپنا موقف واضح کرے۔ انہوں نے کے پی سی سی چیف ڈی کے شیوکمار پر نرم ہندوتوا پالیسی اپنانے کا بھی الزام لگایا۔
پریس میٹنگ میں ایس ڈی پی آئی کے ریاستی سکریٹری اشرف منچھر، کارپوریٹر منیب بینگرے اور دیگر موجود تھے۔
Share this post
