بنگلورو 12 فروری2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) ریاست میں حجاب اور زعفرانی شال پہننے کے تنازعہ کے بعد امن و امان کی صورتحال کے تحفظ کے لیے ریاست کے تمام پری یونیورسٹی اور ڈگری کالجوں کی چھٹی میں تین دن کی توسیع کی گئی ہے۔ ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ساحلی علاقہ اور کرناٹک کے کچھ حصوں میں 14 سے 16 فروری تک مزید تین دن تک تمام سرکاری امداد یافتہ اور غیر امدادی پری یونیورسٹی کالجوں پر بھی لاگو ہوگا، جو کہ پرائمری اور سیکنڈری ڈیپارٹمنٹ کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔
واضح رہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے جمعہ کو کہا تھا کہ کالج 16 فروری تک بند رہیں گے حالانکہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والی تمام یونیورسٹیوں اور ڈیپارٹمنٹ آف کالجیٹ اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن (DCTE) کے تحت کالجوں کی بندش میں 16 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے۔
تاہم، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے اور اسے آن لائن کلاسز منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Share this post
