13 فروری2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) وزیر اعلی بسواراج بومئی نے کہا کہ پی یو اور ڈگری کالجوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ 14 فروری کو ہائی اسکولوں کے کھولے جانے کے بعد حالات کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے بومئی نے کہا کہ ہم موجودہ صورتحال کی بنیاد پر مناسب فیصلہ کریں گے۔ ہمیں طلبہ کی تعلیم کی بھی فکر ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے جمعہ کو کہا تھا کہ کالج 16 فروری تک بند رہیں گے حالانکہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والی تمام یونیورسٹیوں اور محکمہ کالجیٹ اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن (DCTE) کے تحت کالجوں اور محکمہ پرائمری اور سیکنڈری کے دائرہ کار میں آنے والے سرکاری، امداد یافتہ اور غیر امدادی پری یونیورسٹی کالجوں مزید تین دنوں کے لیے بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
Share this post
