ہبلی 13 فروری 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) وزیر اعلی بسواراج بومائی نے حجاب کے معاملے کو مزید ہوا دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم 14 فروری سے ہائی اسکول دوبارہ کھولنے جا رہے ہیں۔ میں نے پہلے ہی ڈی سی، ڈی ڈی پی آئیز اور انتظامی کمیٹیوں کو پیس میٹنگ منعقد کرنے کے لیے آگاہ کر دیا ہے۔ تمام کلاسز پرامن طریقے سے چلیں گی۔ حالات میں بہتری کے ساتھ کالجز بعد میں شروع ہوں گے۔
ہماری پہلی ترجیح اسکولوں اور کالجوں میں ہم آہنگی کو بحال کرنا ہے۔ ہمارے افسران اشتعال انگیز پوسٹس اپ لوڈ کرنے والوں کو ٹریک کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
Share this post
