حجاب معاملہ پر بھٹکل تنظیم نے جاری کیا بیان : کہا ہائی کورٹ کے فیصلے تک صبر سے کام لیا جائے

Karnataka hijab row, Bhatkal tanzeem, Majlise Islah wa Tanzeem Bhatkal, Bhatkal tanzeem on hijab row

بھٹکل 17 فروری 2022 (فکروخبر نیوز) کرناٹک حجاب معاملہ پر مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے آج پریس کانفرنس کر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں عوام اور خصوصا طالبات سے صبر سے کام لینے کی تلقین کی گئی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے تنظیم کے میڈیا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد حنیف شباب نے کہا کہ کر ناٹک میں شروع ہونے والا حجاب مسئلہ اب مختلف ریاستوں میں پھیل گیا ہے اور اس پر مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل پوری طرح نظر رکھے ہوئے ہے اور مختلف اداروں کے ذمہ داران سے رابطہ بنائے ہوئے ہے۔ فی الحال یہ معاملہ کورٹ میں چل رہا ہے ہے اس لیے ہمیں عدالت پر پورا بھروسہ ہے کہ دستور میں جو حقوق ہمیں دیے گئے ہیں اس کے مطابق فیصلہ ہونے کی پوری امید ہے انہوں نے  درخواست کی کہ اگر کسی کالج میں اس طرح کے مسائل پیدا ہو ہو تو عدالت کا فیصلہ آنے تک انتظار کریں ، انہوں نے کہا کہ چند دن کا مسئلہ ہے لہذا صبر سے کام لے، انہوں نے اس پر وزیر اعلی نے یہ بیان جاری کر کر اس بات کی وضاحت کی ہے۔ لیکن اس مسئلہ کو پیچیدہ بنایا گیا ہے۔

Share this post

Loading...