کرناٹک حجاب معاملہ پر سیاست تیز ، بی جے پی عوام کو کررہی ہے تقسیم

karnataka hijab mamila

بنگلورو9 فروری 2022(فکروخبرنیوز) کرناٹک حجاب معاملہ میں بی جے پی کے اراکینِ اسمبلی پھوٹ ڈالو ووٹ بٹورو کی سیاست پر کام کررہے ہیں۔ انہیں کرناٹک میں سب سے زیادہ کانگریس سے خوف زدہ ہے کیونکہ 2013 میں کانگریس نے اپنی حکومت قائم کی اور 2018 میں جنتادل سے مل کر حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ گرچہ بعد میں بی جے پی اس حکومت کو گراکر اقتدار پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہوگئی۔ آئندہ سال کرناٹک میں اسمبلی انتخابات ہونے جارہے ہیں اور سیاسی پارٹیوں خصوصاً بی جے پی ان مواقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔

بی جے پی کے وزیر برائے بجلی و ثقافت وی سنیل کمار نے اب عوام کو کانگریس کے خلاف بھڑکانے کا کام کیا ہے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر سنیل کمار نے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اقتدار میں آتی ہے تو کانگریس کے لیڈر ہندوؤں کے لیے حجاب پہننا لازمی کر دیں گے۔ کانگریس کو فرقہ وارانہ ذہنیت سے باہر آنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ 1947 سے تقسیم کرنے والی طاقتوں کا ساتھ دیا ہے۔ تقسیم کے دوران بھی کانگریس ان طاقتوں کے ساتھ تھی جو ملک کو تقسیم کرنا چاہتی تھیں۔ موجودہ حالات میں بھی پارٹی تقسیم کرنے والے ایجنڈے کی حمایت کر رہی ہے۔

سنیل کمار نے اپوزیشن لیڈر سدارامیا پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹیپو جینتی منانا شروع کر دیا جس کی وجہ سے ہندو رہنماؤں کا قتل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سدارامیا کہتے ہیں کہ وہ تلک پہننے کے خلاف ہیں، وہ تبدیلی مذہب بل کی مخالفت کر رہے ہیں۔

Share this post

Loading...