بھٹکل07؍ فروری 2022(فکروخبرنیوز) کرناٹک میں حجاب تنازعہ پر مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے مذمتی جاری کرتے ہوئے اس عمل کو دستور میں ہر شہری کو ان کے مذہب پر عمل کرنے کی آزادی کے منافی قرار دیا ہے۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے ندوی نے کہا کہ آرٹیکل 14 اور 25 میں ہر شہری کو اپنے مذہب پر عمل کی آزادی ہے لیکن حجاب پر پابندی لگاکر اس آزادی کو چھیننے کی کوشش جارہی ہے ۔ انہوں نے تعلیمی میدان کے ذریعہ فرقہ وارانہ رخ دینے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم گاہیں امن و آشتی ، انسانیت اور بھائی چارہ کا درس دیتی ہے لیکن ایسے اداروں میں زہر گھولنے کی کوشش کامیاب ہونے نہیں دینا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ عدل وانصاف پر مبنی ہوگا۔
ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے مقامی سکریٹری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ طلباء ہمارے ملک کا مستقبل ہے اور ابھی ان میں فرقہ واریت کا زہر کھولنا بڑا خطرناک ہوسکتا ہے۔ ایک پرنسپال کا طلبہ کو گیٹ سے باہر کردینا بڑا شرمناک عمل ہے۔ جبکہ ہمارے دستور میں ہمیں پہنے اور کھانے کے متعلق آزادی فراہم کردیتی ہے۔ انہوں نے اس کے ذریعہ وہ دستور کو ختم کرنے کی سازش رچ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
Share this post
