بھٹکل: یکم اکتوبر2023(فکروخبرنیوز) کرناٹک ہائی کورٹ کے جسٹس اور اترکنڑا ضلع کے ایڈمنسٹریٹو جج کے نٹراجن نے آج بھٹکل بھٹکل عدالت کا معائنہ کیا۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بھٹکل بار ایسوسی ایشن کی جانب سے نئی عمارت کی درخواست کی گئی ہے وہ منظوری کے مرحلہ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی عالدت یا عبوری عدالت کی اضافی بنچ کی منظوری کے لیے اپنی جانب سے پوری کوشش کریں گے۔
جسٹس کے نٹراجن نے کورٹ کمپلیکس کے کورٹ ہال ، ججوں کے کواٹرز کا معائنہ کیا جہاں نئی عمارت کی تعمیر کے لیے تجویز پیش کی گئی ہے۔
وکلاء کی تنظیم نے موصوف کو ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے بھٹکل کورٹ کامپلیکس کے تعمیری کام میں تیزی لانے اور ایک نئی عمارت تعمیر کی درخواست کی۔ انہوں نے بھٹکل عالدت میں ایڈینشل ڈسٹرکٹ کورٹ بنچ کے قیام کا بھی مطالبہ کیا۔
Share this post
