کرناٹکا :کس قانون کے تحت مساجد میں لاوڈ اسپیکر کے استعمال کی ہے اجازت : ہائی کورٹ نےکرناٹکا حکومت سے طلب کی وضاحت

:17نومبر2021(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک ہائی کورٹ نے منگل 16 نومبر کو ریاستی حکومت سےوضاحت طلب کی  کہ کس قانون کی  دفعات کے  تحت مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کی اجازت دی گئی ہے اور ان کے استعمال پر پابندی لگانے کے لیے کیا کارروائی کی جا رہی ہے۔

دراصل چیف جسٹس ریتو راج اوستھی کی سربراہی والی ڈویژن بنچ  گریش بھردواج نامی شخص کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کر رہی تھی جس میں اس نے مساجد پر صوتی آلودگی کا الزام عائد کرتے ہوئے آلودگی سے متعلق قانون کے موثر نفاذ کی درخواست کی تھی۔

درخواست گزار  کے وکیل سریدھر پربھو نے کہا کہ آلودگی کنٹرول بورڈ (پی سی بی) اور دیگر سرکاری حکام کی طرف سے صوتی آلودگی کے خلاف کوئی قانونی کارروائی شروع نہیں کی گئی ہے۔ تاہم وقف بورڈ نے قانونی ادارہ نہ ہونے کے باوجود مساجد میں کم ڈیسیبل لاؤڈ سپیکر استعمال کرنے کا سرکلر جاری کیا ہے۔ "یہ درست اقدام نہیں ہے۔ اس نے مزید کہا کہ صوتی آلودگی کنٹرول رہنما خطوط 2000 کے مطابق، رات 10 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان کسی بھی اسپیکر کی اجازت نہیں ہے۔ اسی طرح، سالانہ عوامی تہواروں کے دوران صرف 15 دن تک مائیک کے استعمال کی اجازت ہے۔ لیکن کسی ہدایات پر عمل نہیں کیا جا رہا

بنچ نے کہا کہ اگر موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھا جائے تو ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے اس سمت میں کوئی کارروائی شروع نہیں کی ہے۔ "مساجد عدالت کو مطلع کر رہی ہیں کہ وہ وقف بورڈ کی ہدایات کے مطابق مائکس کا استعمال کر رہی ہیں۔ تاہم، بورڈ کے پاس اجازت دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے، اسے یہ واضح کرنا چاہیے کہ وقف بورڈ کس قانونی شق کے تحت سرکلر جاری کر رہا ہے۔

Share this post

Loading...