بنگلورو: 02 مئی 2023 (فکروخبرنیوز) کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار کا ہیلی کاپٹر آج شام کو ایچ اے ایل ہوائی اڈے پر اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑا جب وہ حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب شیوکمار کولار ضلع کے مولباگل میں ایک جلسہ عام کے لیے جا رہے تھے۔ شیوکمار کے قریبی ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر نے بنگلورو کے جکور ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی لیکن اس سے ایک پتنگ ٹکراگیا۔ حادثے کے دوران ہیلی کاپٹر کا شیشہ ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا جس سے HAL ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ طیارے میں شیوکمار، پائلٹ اور کنڑ نیوز چینل کے ایک صحافی موجود تھا جو ان کا انٹرویو کر رہا تھا۔
شیوا کمار نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا "ملباگل جاتے ہوئے ہمارے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا، جس میں میرے ساتھی مسافر زخمی ہوئے۔ تمام کنڑیگاوں کی خواہشات کا شکریہ، میں محفوظ ہوں، اور میں پائلٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہنگامی لینڈنگ کی ۔اب بذریعہ سڑک ملباگل کا سفر کررہا ہوں۔
Share this post
