کرناٹک میں کوویڈ کی روک تھام کے لیے گورنر نے حکومت کوکس طرح کی  دی ہیں ہدایات؟ پڑھئے یہاں

بنگلورو19؍اپریل2021(فکروخبرنیوز) کرناٹکا میں بڑھ رہے کورونا کے معاملات کے دوران گونر وجوبھائی والا نے حکومت کو ہدایات دیتے  ہوئے اس کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کو کہا ہے ۔ 
راج بھون میں اعلیٰ افسران کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں گونر وجو بھائی والا نے کہا کہ وقت سے پہلے ہی حالات کنٹرول میں لانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ 
وزیر اعلیٰ  کوویڈ مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے  نجی اسپتال میں داخل ہیں ، اس لیے مٹینگ میں چیف سکریٹری پی روی کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ای وی رمنا ریڈی اور ہیلتھ سکریٹری جاوید اختر نے شرکت کی۔ 
گورنر نے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ آکسیجن کی فراہمی ، دوائیوں اور بیڈ کے معقول انتظامات کیے جائیں۔ 
یاد رہے کہ آج کرناٹک میں 19067 کورونا کے معاملات سامنے آئے ہیں اور گذشتہ چوبیں گھنٹوں میں اکیاسی افراد اپنی جانیں کھوچکے ہیں۔ 

Share this post

Loading...