ٹمکور:بلدیاتی انتخابات میں جیت کا جشن منا رہے کانگریس حامیوں پر تیزاب سے حملہ ، ،متعددزخمی

ٹمکور:03؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کی بہترین کارکردگی کو کچھ لوگ ہضم نہیں کر پا رہے ہیں جس کا مظاہرہ ٹمکور میں دیکھنے کو ملا۔ یہاں جب کانگریس کے فاتح امیدوار عنایت اللہ خان نے جشن منانے کے لیے جلوس نکالا تو اس پر نامعلوم لوگوں نے تیزاب پھینک دیا جس سے 8 لوگ بری طرح زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک ہندی نیوز ویب سائٹ کے مطابق زخمیوں کی تعداد 25 ہے۔

ذرائع کے مطابق پولس نے تیزاب پھینکنے والوں کی تلاش شروع کر دی ہے لیکن فی الحال ان کی زیادہ توجہ زخمیوں کا بہتر علاج کرانے پر ہے۔ تیزاب حملہ میں زخمی ہونے والوں کو قریب کے اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرا دیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...