کرناٹکا پرائیویٹ میڈیکل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ میں ترمیم کا منصوبہ

مزید یہ کہ کسی نئے مریض کو نجی اسپتالوں میں بھرتی نہیں کیا جائے گا جبکہ اسپتا ل میں زیر علاج مریضوں کا علاج ومعالجہ جاری رہے گا، اس کی تفصیلات فراہم کراتے ہوئے ڈاکٹر آر وی سرف نے کہا کہ ریاستی حکومت کے پی ایم ای ایکٹ کی ایک شق میں ترمیم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے مطابق تمام نجی اسپتالوں میں ایک ہی فیس وصول کی جائے گی اور اس کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جائے گا ، ڈاکٹر آروی نے اس ترمیم کو ناانصافی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مضحکہ خیز بات ہے کہ ریاستی حکومت صرف شہری اور دیہی علاقوں میں آنے والے اسپتالوں کو نشانہ بنا رہی ہے جبکہ کارپوریٹ اسپتالوں کے خلاف کسی بھی طرح کا اقدام نہیں کیا جارہاہے ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرسہولیات مہیا کرانے کے اعتبار سے فیس وصول کرتے ہیں جبکہ کارپوریٹ اسپتال عوام سے من چاہی رقم وصول کرتی ہے ، انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ دیگر پیشوں سے جڑے افراد بھی اپنے اپنے کام کے مطابق عوام سے فیس وصول کرتے ہیں اور اس کے سلسلہ میں کوئی بھی بات نہیں کررہا ہے ۔ ان ہی اہم باتوں کا دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے مذکورہ تاریخ کو بند منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کے مقامی سکریٹری چیتن کلکورا، ڈاکٹر نور الامین ،ڈاکٹر یاسین محتشم ،جناب میراں صدیق ،جناب مناظرحسن سکری وغیر ہ موجود تھے ۔ 

Share this post

Loading...