کورونا کے ڈیلٹا پلس وائرس کو لےکر عوام خوف کا شکار نہ ہوں ، بنگلورو میں معاملات میں کوئی اضافہ نہیں : بی بی ایم پی چیف کمشنر

بنگلورو 26؍ جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) ان دنوں کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا پلس سرخیوں میں ہے۔ مہاراشٹرا سمیت کئی ریاستوں میں اس وائرس سے متأثرہ افراد کی شناخت کے بعد لوگوں میں پھر ایک بار کورونا کی وجہ سے خوف طاری ہوگیا ہے۔ اس بیچ بی بی ایم پی چیف کمشنر گورو گپتا نے کہا ہے کہ بنگلور میں ڈیلٹا پلس وائرس کے معاملات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ جن افراد کواس کی علامات کا پتہ چلا ہے ان کا علاج جاری ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کی جانکاری دی اور بتایا کہ ڈالٹا پلس وائرس کو لے کر عوام کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی وائرس کا پھیلنا لازمی ہے ، اسی طرح ڈالٹا پلس بھی ہے، اگر عوام احتیاط برتیں تو کئی بھی خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔ گورو نے عوام سے ؑگزارش کی ہے کہ وہ کوویڈ ضوابط پر سختی کے ساتھ عمل کریں ، انہو ں نے کہا کہ ماہرین ڈیلٹا پلس وائرس کے متعلق تحقیق کررہے ہیں ، اس کے لیے کئی افراد کے سواب کے نونے جانچ کے لیے روانہ کئے گئے ہیں۔ رپورٹ ملنے کے بعد اس کے لیے درکار اقدامات کیے جائیں گے۔ بی بی ایم پی چیف کمشنر نے بتایا کہ فی الوقت ڈیلٹا پلس کو لے کر ڈروخوف کھانے کی ضرورت ہے۔ ان لاک کے سلسلہ میں انہوں نے کہا کہ شہر میں مرحلہ وار اَن لاک کیا جارہاہے ، آنے والے دنوں میں حالات کو مد نظر رکھ کر مرحلہ وار اَن لاک کیا جائے گا۔ فی الوقت سنیما گھروں اور مالس کو کھولنے کا کھولنے کا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

سالارکے ان پٹ کے ساتھ

Share this post

Loading...