بنگلورو05؍مئی2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) ریاست میں جاری کرفیو میں توسیع کے بارے میں میڈیا کو بیان دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
ایڈی یوروپا نے ودھان سودھا کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست میں ان دنوں میں متاثرہ افراد کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا . انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے آج ان معاملات پر بات چیت کے لئے کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس کے بعد ہم ریاست میں مزید اقدامات اٹھانے کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔ اگر وزیر اعظم مودی ہم سے لاک ڈاؤن کے بارے میں کہتے ہیں تو ہم اس ہدایت پر عمل کریں گے۔
سپریم کورٹ نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ بلا تاخیر لاک ڈاؤن کا اعلان کریں۔ تمام امکانات میں وزیر اعظم آج شام تک اس معاملے پر فیصلے کا اعلان کرسکتے ہیں۔
Share this post
