بنگلور 09 جولائی 2020 (فکروخبر/ذرائع) کرناٹک میں ایک ہی دن میں 2,062 کوویڈ 19 کے پوزیٹیو معاملات سامنے آنے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پچھلے چار مہینوں میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے یہ تعداد اب تک کی سب سے بڑی ہے۔ بنگلورو اربن میں 1,148 واقعات ریکارڈ ہوئے۔ اس سے زیادہ حیران کن خبر یہ ہے کہ بدھ سب سے زیادہ 54 اموات ریکارڈ ہوئیں ہیں جن میں سے 22 صرف بنگلورو اربن کی ہی ہیں۔
ریاست میں کیسوں کی کل تعداد 28,877 ہے جبکہ کل اموات 470 ہیں۔ تاہم کورونا کے مریضوں کے صحتیاب ہوکر اسپتالوں سے ڈسچارج ہونے والوں کی کل تعداد کل 778 تھی جس کے ساتھ ہی یہ تعداد 11,876 ہوگئی۔ریاست میں ہونے والی 54 اموات میں سے 27 سنگین ایکیوٹ سانس کی بیماری (SARI)، انفلوئنزا لائک بیماری (آئی ایل آئی) کے 11 معاملات اور رابطے میں آنے والے افراد بھی شامل تھے۔
انڈین ایکسپریس کے ان پٹ کےساتھ
Share this post
