کرناٹک کے کانگریس ایم ایل اے راجہ وینکٹپا کا انتقال

بنگلورو 25؍فروری 2024 : شورا پور کے کانگریس ایم ایل اے راجہ وینکٹپا نائک کا 25 فروری کو انتقال ہو گیا تھا۔ نائک کئی دنوں سے مسلسل علیل چل رہے تھے اورایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں انہوں نے اتوار کی دوپہر کو آخری سانس لی۔ بنگلورو کے منی پال ہسپتال کے ایک بیان میں تقریباً 1.50 بجے ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔

چیف منسٹر سدارامیا اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اپنے پارٹی ساتھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ چار بار ایم ایل اے رہنے والے نائک کو حال ہی میں کرناٹک اسٹیٹ ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر سدارامیا نے مرحوم قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اسپتال کا دورہ کیا۔

سدارامیا نے کہا کہ میں نے تین دن پہلے ان سے ملاقات کی تھی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا تھا۔ لوگوں میں مقبول شخصیت راجہ وینکٹپا نائک کا انتقال ذاتی طور پر اور ریاستی سیاست کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

نائک مئی 2023 میں ریاستی اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی جیت کے بعد شوراپور کے ایم ایل اے بنے۔ وہ 1994، 1999 اور 2013 کے انتخابات میں بھی کامیاب ہوئے تھے۔ 1994 کے انتخابات میں نائک نے کرناٹک کانگریس پارٹی (KCP) سے جنتا دل کے شیوانا منگیہل کے خلاف مقابلہ کیا تھا۔

Share this post

Loading...