بنگلور3 جون2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) ریاستی حکومت نے موجودہ کورونا کے حالات دیکھتے ہوئے مزید ایک ہفتہ لاک ڈاؤن میں توسیع کردی ہے۔ آج شام ایڈی یوروپا نے پریس کانفرنس کے ذریعہ اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے متأثرہ افراد کے لیے نئے پیکیج کا اعلان کیا۔ ان کے مطابق اب مختلف طبقہ کے افراد میں 500 کروڑ روپئے تقسیم کیے جائیں گے۔ اس سے قبل وہ 1250 کروڑ روپئے کے پیکج کا اعلان کرچکے ہیں۔
نئے پیکیج کے مطابق آنگن واڑی کارکنان، ماہی گیروں اور پاور لوم ملازمین کو تین تین ہزار روپئے تقسیم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ امام ومؤذنین، پنڈتوں، آشا کارکنان، اسکول میں زیر تعلیم بچوں کے لیے اناج اور دودھ، اییڈوکیٹس ویلفیئر فنڈ کو امداد بھی دی جائے گی۔
اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر نے کہا کہ ہے کہ ممکن ہے کہ ویکسین کی خریداری اور تقسیم سے متعلق مرکز جامع پالیسی لے کر آئے۔ ہم مرکز کے فیصلے کے منتظر ہیں اور ہم اس پر عمل درآمد کریں گے۔
ڈاکٹر سدھاکر نے کہا کہ ریاستی حکومت رواں ماہ ویکسین کی 58 لاکھ خوراکیں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس میں مرکز کی 44 لاکھ خوراکیں اور ریاستی حکومت کی جانب سے خریدی گئی 13 سے 14 لاکھ خوراکیں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرناٹک مئی میں لوگوں کو ویکسین کی 1.28 کروڑ خوراک دے چکا ہے اور اس ماہ میں 58 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔ اس کے ساتھ دو مہینوں میں مجموعی طور پر تقریبا 2 کروڑ ہوجائیں گے۔ ہم تمام اہل افراد وکسین فراہم کرانے کی پوری کوشش کریں گے۔
ذرائع : ڈائجی ورلڈ کے ان پٹ کے ساتھ
Share this post
