بنگلور:25؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)ریاستیوزیر اعلی ایچ ڈی کمار سوامی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر سیلاب متاثرین کے لیے 2000 کروڑ کا مطالبہ کیا۔کرناٹک کے وزیر اعلی کمار سوامی نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ان سے اپیل کی کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد کےلیے 2000 کروڑ روپے مدد کے لیے بھیجے۔انہوں نے لکھا کہ 14 اگست سے 22 اگست تک ریاست میں سیلاب کی وجہ سے 17 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ 2200 مکانات پوری طرح متاثر ہوئے ہیں۔انہوں لکھا کہ ریاست کے مختلف اضلاع کے سڑک خراب ہوگئے ہیں، انہیں از سرنو تعمیر کرنے کے لیے فنڈ کی ضرورت ہے۔
Share this post
