منگلورو : یکم اگست 2023 (فکروخبرنیوز) وزیر اعلیٰ سدارامیا نے آج منگلور اور اڈپی کا دورہ کیا۔ اڈپی کالج واش روم معاملہ کے سلسلہ میں کالج کا دورہ کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل نہیں دی جائے گی ، پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد ہی اس پر کوئی بات چیت ہوگی۔
جنوبی کنیرا ضلع میں مورل پولیسنگ کے معاملات کے ضمن میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی گنجائش نہیں ہے۔ پولیس محکمہ کو بھی سخت کارروئی کرنے اور نرمی اختیار نہ کرنے کا بھی وزیر اعلیٰ نے حکم دیا ہے۔
جنوبی کنیرا ضلع سے ممبر پارلیمنٹ نلن کمار کتیل کے بیان کہ کانگریسی حکومت جہادی حکومت ہے کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ نلن کمار ایک جوکر ہے اور مجے اس کے بیان پر کسی طرح کا تبصرہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اس دورن وزیر اعلیٰ نے اڈپی کے پڈوبدری سمیت مختلف علاقوں میں پہنچ کر بارش کی وجہ سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا اور کہا کہ ضلع اڈپی میں بارش کی وجہ س 35 کروڑ روپیے کا نقصان ہوا ہے اور ان نقاصنات کی بھرپائی کے لیے فنڈ اری کیا جائے گا۔
Share this post
