11؍ نومبر 2023(فکروخبرنیوز) بھارتیہ جنتا پارٹی کے ے بی ایس ایی یوروپا کے بیٹے وجیاندرا کے کرناٹک بی جے پی صدر کے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد انہوں نے اپنی ترجیحات میں سب سے مقدم لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی جیت کو قرار دیا ہے۔ قومی صدر نے کرناٹک سے زیادہ سے زیادہس یٹوں کی جیت کو یقینی بنانے کے لی ذمہ داری سونپی ہے جسے میں پورا کرکے رہوں گا۔
اعلان کے بعد نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے وجیندرا نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے بیٹے ہیں۔ ہم یدیورپا کے دکھائے گئے راستے پر کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ان کے بیٹے کی وجہ سے یہ عہدہ نہیں ملا ہے بلکہ پارٹی کے سینئرز نے میری صلاحیتوں کی نشاندہی کی ہے اور امیں ان کی امیدوں پر کھرا اتروں گا۔
اپوزیشن لیڈر کے انتخابات پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وجیندر نے کہا کہ تقرری اگلے جمعہ تک کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تک قانون ساز پارٹی کا اجلاس بلایا جائے گا اور قائد حزب اختلاف کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ نئی دہلی سے مبصرین بھی آئیں گے اور ان کے تعاون سے انتخابات کرائے جائیں گے۔
Share this post
