کرناٹک نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ کو منظوری دینے والی پہلی ریاست

بنگلورو 09؍ اگست 2021(فکروخبرنیوز) کرناٹک پہلی ریاست بن گئی ہے جس نے نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ کو منظوری دی ہے۔

شہر میں ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے وزیر اعلیٰ بساوراج بومائی کی قیادت کے بعد دوبارہ وزیر تعلیم بننے کے ہی دن اس کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق نئی تعلیمی پالیسی کا نفاذ سال 22-2021 سے ہوگا۔ انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ اس کے نئی تعلیمی سال کی گائیڈلائن کے مطابق ہی اس کا نفاذ ہوگا۔

Share this post

Loading...