بنگلورو11/ جون 2020(فکروخبر نیوز/ذرائع) ریاست میں پہلی جماعت سے پانچویں جماعت تک کے طلباء وطالبات کے لئے آن لائن کلاسوں پر عائد پابندی کے بعد اب ریاستی حکومت نے چھٹی اور ساتویں جماعت کے لئے بھی آن لائن کلاسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
پانچویں جماعت تک کے لئے آن لائن کلاسوں پر پابندی کے بعد یہ بحث چھڑ گئی تھی کہ اس کو اگلے درجات پر پابندی عائد کردی جائے۔ جس کوغوروخوض کرتے ہوئے بی ایس ایڈی یوروپا کی صدارت میں منعقد ہ میٹنگ میں آج اس کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
اس سے قبل بدھ کے روز سریش کمار نے جملہ بورڈ کے تحت چلنے والے کلاسس یعنی سی بی ایس ای، آئی سی ایس ای کے پانچویں جماعت کے طلباء کے آئن لائن کلاسس پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ سرپرستوں نے ریاستی حکومت سے اس بات کی شکایت کی تھی کہ نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے بچوں کے آن لائن کلاسس شروع کئے گئے ہیں حتی کہ کے جی میں زیر تعلیم بچوں کو بھی آن لائن کلاسس جاری کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کرناٹکا میں کورونا وائرس کے پیشِ نظر مارچ میں جملہ اسکول بند کردئیے گئے تھے۔
ذرائع : ای ناڈو
Share this post
