بتا یا جارہا ہے کوڈاگو کے حالات آج بھی کشیدہ رہے جہاں کئی گاڑیوں کو نذرِ آتش کیا گیا ۔ملحوظ رہے کہ منگلور اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بھی منگل کے روز عوام نے سڑکوں پر نکل پر احتجاج کرتے ہوئے اپنی گرفتاری درج کرائی تھی۔ اسی احتجاج کو آگے بڑھاتے ہوئے ہندوتنظیموں نے تیرہ نومبر کو ملک گیر بند منانے کا اعلان کیا ہے۔
پولیس تھانہ میں گھس کر نوجوانوں نے کیا توڑ پھوڑ : تین پولیس اہلکار زخمی
کاسرگوڈ 11؍ نومبر (فکروخبرنیوز) پولیس کسٹڈی میں موجود ایک نوجوان کی رہائی کے مطالبہ کو لے کر پہنچے نوجوانوں کے ایک گروہ کی جانب سے پولیس تھانہ میں توڑ پھوڑ کیے جانے کی واردات کل پیش آئی ہے جس کے نتیجہ میں ایک سب انسپکٹراور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کاسرگوڈ پولیس نے پہلے اجئی کمار شیٹی مقیم منپاڑی کو میپو گری علاقے میں پرامن ماحول میں کشیدگی پیدا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ کچھ مقامی نوجوانوں نے پولیس تھانہ پہنچ کر توڑ پھوڑ کی اور اجئے کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔ پولیس نے ملزمین کی شناخت وجیش ، گنیش اور پرشانت کی حیثیت سے کرلی ہے جس میں سے ایک پر اس سے پہلے ایک قتل کا بھی الزام ہے ۔ ملزمین نے پولیس تھانہ میں اس وقت توڑ پھوڑ مچائی جب پولیس اہلکار کم تعداد میں تھے۔ پولیس نے معاملہ درج کرلینے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دوہرے سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت
کنداپور 11؍ نومبر (فکروخبرنیوز) جلاڑی اہم شاہراہ 66پرپیش آئے دوہرے سڑک حادثہ میں پچاس سالہ شخص کے موقعۂ واردات پر ہلاک ہونے کی واردات کل پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت دتّا سنگھ (50) مقیم ممبئی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مذکورہ سڑک حادثہ بولیرو پک اپ ، ایچیر لاری اور مچھلی لاری کے درمیان پیش آیا ۔ بتا یا جارہا ہے کہ بولیرو پر سوار دتّا پونے سے منگلور جارہا تھا ۔ایچیر لاری ہبلی سے منگلور جارہی تھی اور مچھلی لاری کیرلا سے ناوندہ جاررہی تھی۔ جب مذکورہ شخص ایچیر لاری کو اوور ٹیک کرنے کے دوران ایچیرلاری سے جاٹکرایا جس کے بعد مخالف سمت سے آرہی مچھلی لاری سے بولیرو پک اپ ٹکرائی گئی جس کی وجہ سے دتّا نے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑ دیا ۔ حادثہ میں بولیرو پک اپ لاری کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سڑک حادثہ کی وجہ سے اہم شاہراہ پر کچھ دیر کے لیے ٹرافک نظام متأثر رہا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے کنداپور سرکاری اسپتال پہنچا ئی گئی ہے۔ کنداپور ٹرافک پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔
ندی میں ڈوبنے سے نوجوان کی ہوئی موت
اڈپی 11؍ نومبر (فکروخبرنیوز) سیروسیاحت کے غرض سے آئے اٹھائیس نوجوانوں میں سے ایک نوجوان کے ندی میں ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات بالوے علاقے کے قریب واقع جوملو تیرتا فالس میں پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہولی کراس نامی علاقے کے اٹھائیس طلباء مل کر منگل کے روز مذکورہ جگہ پر پکنک منارہے تھے ۔ واپسی کے دوران جب انل پنٹو دکھائی نہیں دیا تو فوری طور پر انل کی تلاشی شروع کردی گئی ۔ بالآخر انل کی لاش ندی میں پائی گئی ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منیپال اسپتال پہنچائی گئی ہے۔ ہبری پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔
لاپتہ شخص کو مردہ سمجھ کر اہلِ خانہ نے ادا کی آخری رسومات
مگر مردہ سمجھا جانے والا شخص زندہ گھر لوٹ آیا:
اڈپی 11؍ نومبر (فکروخبرنیوز) اہلِ خانہ نے ایک ہفتہ قبل جس شخص کو مردہ سمجھ کر آخری رسومات ادا کی تھی اس کے زندہ پائے جانے کا دلچسپ واقعہ منظر عا م پر آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شنکر (48) مقیم باکور شادی کے بعد اپنے سسرال کوٹا کے منی کٹو نامی گاؤں میں رہائش پذیر تھا ۔اس دوران وہ اپنے سسرال سے لاپتہ ہوگیا تھا۔ پچھلے ہفتہ سورتکل میں پیش آئے سڑک حادثہ میں شنکر کے موت کی خبر اہلِ خانہ کو موصول ہوئی جنہوں نے پہنچ کر سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شنکر کے طور پر کی اور اس کی آخری رسومات بھی ادا کی ۔ شنکر کی تمام آخری رسومات کے بعد سلی گرام میں واقع ایک بار میں شنکر کا رشتہ دار اس کی موت کے متعلق اپنے دوست سے بات چیت کررہا تھا۔ اس دوران ایک اور شخص بار میں داخل ہوا جس نے شنکر کے زندہ ہونے کی خبر دی اور کہا کہ وہ کلبرگی کے ایک ہوٹل میں ملازمت کررہا ہے۔ اس بات کی تصدیق کے لیے اس نے شنکر کو کال کیا اور اس سے بات چیت بھی کرائی ۔ چند دنوں کے بعد شنکر اپنے سسرال واپس پہنچا جہاں اس کے اہلِ خانہ اور رشتہ دار اس زندہ ہونے سے بڑے خوش دکھائی دے رہے ہیں ۔
لاری کے الٹنے سے مزدورکی موت
کاسرگوڈ11؍ نومبر (فکروخبرنیوز) بے قابو لاری کے الٹنے کی وجہ سے اس پر سوار مزدوروں میں ایک مزدور کے ہلاک اور دیگر کے زخمی ہونے کی واردات منجیشور کے قریب آج شام پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت منجپّا (29) جبکہ زخمیوں کی شناخت موتھو ، بھیما ، ہنومیش ، امیش ، شیکھپّا اور دیگر لوگوں کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مولی گڈے میں اپنے کام ختم کرنے کے بعد منی لاری پر سوار ہوکر مزدور اپنے گھر لوٹنے کے دوران لاری بے قابو ہونے کی وجہ سے الٹ گئی جس کی وجہ سے منجپا سیمنٹ مکسنگ مشین کی زد میںآنے سے موقعۂ واردات پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس پر سوار دیگر مزدور زخمی ہوگئی۔ منجپا کی لاش منگلپاڑی میں پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردی گئی ہے۔ منجیشور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیاہے۔
Share this post
