کرناٹک محکمہ اقلیتی امور کے چیرمین عبدالعظیم کا بھٹکل دورہ : تنظیم ، مولانا ابوالحسن اکیڈمی اورجامعہ اسلامیہ پہنچ کر ذمہ داران سے کی ملاقات

بھٹکل29؍نومبر2023 (فکروخبرنیوز) ریاستی محکمہ اقلیاتی امور کے چیرمین عبدالعظیم نے کل شہر کے مختلف اداروں کا دورہ کیا۔ آئی بی میں پریس کانفرنس کے بعد تنظیم دفتر پہنچ کر وہاں کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر تنظیم کے ذمہ داران نے ادارہ کی سو سالہ خدمات کا تعارف کیا ۔ اس کے بعد وہ مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل پہنچے جہاں اکیڈمی کے نائب صدر مولانا مقبول احمد ندوی نے اکیڈمی کا تفصیلی تعارف پیش کرتے ہوئے اس کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔ مولانا نے انہیں بتایا کہ یہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے کیونکہ اچھی تربیت کے نتیجہ میں اخلاق بھی بہتر ہوتے ہیں اور وہ ایک اچھا شہری بن کر بھی زندگی گذارتا گا۔ اکیڈمی کے ذمہ داران نے چیرمین اور ان کے ساتھ دیگر موجود ذمہ داران کی شال پوشی کی ۔ اس کے بعد چیرمین علی پبلک اسکول بھٹکل کا دورہ کرنے کے بعد جامعہ اسلامیہ بھٹکل پہنچے اور یہاں پر بھی جامعہ کے بارے میں انہیں معلومات دی گئی۔

Share this post

Loading...