کرناٹک: آل پارٹی میٹینگ غیر آئینی: اپوزیشن لیڈر سدارامیا

بنگلورو21؍اپریل2021(فکروخبرنیوز) ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے گورنر کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹی میٹنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اپنے احتجاج درج کیا ہے۔ 
سدارامیا جو خود اس میٹنگ کا حصہ تھے کہا کہ میں گورنر کی خواہش پر میٹنگ میں شریک ہوا لیکن عوام کی جانب سے منتخب نمائندہ اور اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے میں اپنا احتجاج درج کراتا ہوں۔ 
ان کا کہنا ہے کہ میٹنگ تجاویز کے لیے طلب کی گئی تھی ان کا سوال یہ ہے کہ منتخب حکومت کے ہوتے ہوئے گورنر کو فیصلہ لینے کے کیا اختیارات ہیں؟ اور یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ جمہوری ملک میں فیصلہ لینے کے اختیارات حکومت اور منسٹر کی کونسل کو ہوتی ہے۔ 
سدارامیا نے مزید کہا کہ دستور اس طرح کی میٹنگ منعقد کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے جبکہ منتخب شدہ حکومت اقتدار میں ہو۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ یڈی یوروپا کو مشورہ دیا کہ اس طرح کی میٹنگ کے انعقاد سے قبل ایڈوکیٹ جنرل سے مشورہ ضرور کریں۔ 

 

Share this post

Loading...