فلور ٹیسٹ سے قبل بی جے پی کے دو رکن اسمبلی لاپتہ

بنگلور:19؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک میں انتخابی مہم کے دوران جتنی رسہ کشی نہیں ہوئی تھی، اس سے زیادہ نتائج آنے کے بعد ہوئی ہے اور ابھی جاری ہے۔سپریم کورٹ نے بی ایس یدیورپا کو اپنی واضح اکثریت ثابت کرنے کے لیے آج شام 4 بجے تک کا وقت دیا ہے۔ وہیں سکیورٹی کے نقطہ نظر سے منگلور میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا جا چکا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق آج ہونے والے فلور ٹیسٹ کے لیے حیدرآباد سے کانگریس اور جے ڈی ایس کے رکن اسمبلی سے بھری ہوئی بس کرناٹک پہنچ چکی ہے۔ لیکن کانگریس کے دو رکن اسمبلی کے لاپتہ ہونے سے پارٹی میں بےچینی پیدا ہو گئی ہے۔کانگریس کے دو رکن اسمبلی آنند سنگھ اور  پرتاپ گوڑا پاٹل حلف برداری کے لیے ابھی تک اسمبلی میں نہیں پہنچے ہیں۔عدالت عظمی میں سماعت کے دوارن ایڈیشنل سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے اطلاع دی کہ فلور ٹیسٹ کا لائیو براڈکاسٹ کیا جائے گا تاکہ معاملے کی شفافیت برقرار رہے۔وہیں بی ایس یدیورپا اور سدھارامیا نے اسمبلی میں رکن اسمبلی کے طور پر حلف لے لیا ہے۔

 

Share this post

Loading...