بنگلورو26؍اپریل2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے پیر کو ریاست میں 14 روز تک کورویڈ کرفیو کے اعلان کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنرز کو اختیار دیا کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں سخت اقدامات کریں تاکہ COVID-19 کے پھیلاؤ کو کنٹرول کیا جاسکے۔
سی ایم نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کو سخت اقدامات کرنے ہوں گے جبکہ تحصیلدار مہلک وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے نوڈل افسران کی حیثیت سے کام کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے لوگوں سے حکام کے ساتھ تعاون کرنے کا بھی مطالبہ کیا
اس سے قبل ریاست نے 27 اپریل کی رات سے نافذ ہونے والے کرفیو کا اعلان کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے ضروری خدمات کے استثناء کے ساتھ تمام تجارتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی اور یہ بھی کہا کہ کے ایس آر ٹی سی، میٹرو، اور بی ایم ٹی سی سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کرفیو کے دوران بند رہے گی۔
ذرائع : وارتا بھارتی
Share this post
