کرناٹک میں سرکاری طور پر شروع ہونے جارہی ہے ٹیپو جینتی منانے کی تیاریاں؟

congress, bjp, tipu jayanti,

بنگلورو05؍ جون 2023 (آئی اے این ایس) کرناٹک میں حضرت ٹیپو سلطان شہید رحمۃ اللہ کی یومِ پیدائش منانے کی پھر ایک بار تیاریاں ہوتی نظر آرہی ہیں جس پر بی جے پی کے دورِ حکومت میں روک لگادی گئی تھی۔

یاد رہے کہ موجودہ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بطور چیف منسٹر اپنے سابقہ ​​دور حکومت میں 10 نومبر 2015 کو سابقہ ​​میسور ریاست کے حکمران کی یوم پیدائش کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس کے بعد بی جے پی پارٹی نے اس فیصلے کے خلاف ریاست بھر میں زبردست احتجاج شروع کیا تھا۔ مظاہرے نے پرتشدد رخ اختیار کر لیا اور اس کے نتیجے میں ہوئے تصادم میں مبینہ طور پر ایک 60 سالہ شخص کی موت ہو گئی تھی۔

بی جے پی ہندوتوا طاقتوں اور کوڈاوا برادری کے لوگوں کی سخت مخالفت کے باوجود کانگریس حکومت نے 2018 تک پورے دور حکومت میں ٹیپو جینتی کو حکومت کے سرکاری پروگرام کے طور پر منایا۔

2019 میں کرناٹک میں بی جے پی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا نے ٹیپو جینتی کی تقریبات پر پابندی لگا دی۔ بی جے پی حکومت نے نصابی کتابوں سے ٹیپو سلطان کی تاریخ کو بھی ہٹادیا۔ نظرثانی کمیٹی نے "میسور کے ٹائیگر" کا خطاب ہٹا دیا تھا، جس سے ٹیپو سلطان کو جانا جاتا تھا۔

بی جے پی کے لیڈروں نے بھی لوگوں کو یہ باور کرانے کی بھرپور کوشش کی کہ ٹیپو سلطان انگریزوں کے ہاتھوں شہید نہیں ہوئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ووکلیگا کے جنگجو اوری گوڈا اور نانجے گوڈا نے اسے قتل کیا۔ اس معاملے نے انتخابات کے دوران ایک بڑا تنازعہ کھڑا کر دیا تھا۔ بی جے پی کے سابق وزیر منیرتنا نے یہاں تک کہ 'وری گوڑا اور نانجے گوڑا' نام کی فلم کا اعلان کیا تھا۔

ووکلیگا کے سوامی کے طور پر جانے جانے والی شخصیت نیرملانندناتھ سوامی نے بی جے پی حکومت کو خبردار کیا کہ اُڑی گوڑا اور نانجے گوڑا کو ٹیپو سلطان کے قاتلوں کے طور پر پیش کرنے کی کوئی کوشش نہ کی جائے۔

انہوں نے ذاتی طور پر سابق وزیر منیرتنا کو کو طلب کرانہیں ہدایت کی کہ وہ بی جے پی کی ناراضگی کے لیے فلم کی پروڈکشن روک دیں۔ زعفرانی پارٹی نے اسمبلی انتخابات سے قبل ووکلیگا ووٹ بینک پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور اس کے تمام منصوبے ناکام ہو گئے۔

وزیر اعلیٰ کے معتمد اور درمیانی اور بڑی صنعتوں کے وزیر ایم بی پاٹل نے کرناٹک میں ٹیپو جینتی کی تقریب کو دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے کا اشارہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملات حساس ہیں اور پارٹی اور حکومت میں اس پر تفصیل سے بات کی جائے گی۔ پاٹل نے دائیں بازو کے کارکنوں کو بھی خبردار کیا تھا کہ اگر وہ معاشرے میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں جیل بھیج دیا جائے گا۔

سابق وزیر اور سینئر بی جے پی لیڈر ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن کے خلاف متنازعہ بیان دینے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے کہ سدارامیا کو ٹیپو سلطان کی طرح ختم کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے ایک عوامی ریلی میں لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سدارامیا کے ساتھ وہی کریں جو اری گوڑا اور نانجے گوڑا نے ٹیپو سلطان کے ساتھ کیا تھا۔ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد ایف آئی آردرج کیا گیا جس کی منسوخی کے لیے اشوتھ نارائن نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

ٹیپو جینتی منانے کے معاملے پر ریاست میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ایک اور تنازعہ اور تصادم کا امکان ہے۔

Share this post

Loading...