کرناٹک : شیر کے حملہ میں ایک شخص ہلاک

13؍ فروری 2023 (فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک کے کوڈاگو ضلع میں جینو کروبا برادری کے دو افراد شیروں کے الگ الگ حملوں میں مارے جانے کے بعد غم کی لہر دوڑگئی ہے۔  آج 13 فروری کو راجو (75) کو اس کے گھر کے باہر شیر نے حملہ کر کے مار ڈالا۔ ابھی پچھلے دن، اس کا پوتا چیتن کٹہ کے قریب ایک باغ میں کافی کی کٹائی کے دوران شیر کے حملہ میں مارا گیا تھا۔

چیتن کے والد مادھو کو بھی حملے کے دوران چوٹیں آئیں، اور ان کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ محکمہ جنگلات کے افسران اور ان کی ٹیموں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ حکام نے بتایا کہ شیر کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔ علاقے میں خوف کی فضا پھیل گئی ہے اور مکینوں نے شیر کو جلد پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حکام کو شبہ ہے کہ شیر زخمی ہو سکتا ہے، اور اس کی تلاش جاری ہے۔ بی این مورتی، کنزرویٹر آف فاریسٹ، کوڈاگو سرکل نے دی ہندو کو بتایا کہ پانچ ہاتھیوں اور تقریباً 150 فیلڈ اسٹاف کی مدد سے کومبنگ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شیر کی شناخت کے لیے 25 کیمرہ ٹریپس بھی لگائے گئے ہیں۔

Share this post

Loading...